معاملات میں مداخلت ،خواجہ ندیم کا احتجاجا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

معاملات میں مداخلت ،خواجہ ندیم کا احتجاجا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر)لاہو ر سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ کی ایل سی سی اے کے معاملات میں مداخلت پر احتجاجا اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔خواجہ ندیم احمد نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عہدہ چھوڑنے کے لئے اپنا ذہن بنالیا ہے اور وہ جلد ہی پی سی بی حکام کو اپنا استعفی دیدیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ این سی اے اعزاز حسین سید نے قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے لاہور کی ٹیموں کی سلیکشن اور ایل سی سی اے کے معاملات میں بار بار مداخلت کرکے اس کی بہترین ورکنگ کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی سالوں کی محنت کے بعد ہم نے ایل سی سی اے کو شفاف اور پروفیشنل انداز پر چلانے کے لئے ایک سسٹم تیار کیا جبکہ کلب کی سطح پر کرکٹ کی بحالی اور بہتری کے لئے کرکٹ دوست پالیسیزاور اقدامات کے باعث اچھے نتائج حاصل کیے ۔خواجہ ندیم احمد نے کہاکہ یہ امر ہمارے لئے باعث تشویش ہے کہ اعزاز سید ایل سی سی اے میں نہ صرف اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کررہے ہیں بلکہ اپنے ذاتی مفاد کے لئے کرکٹ کی بہتری کے لئے ہماری کئی سالوں کی گئی محنت کو خطرے میں ڈالنے کے لئے منفی حربے استعمال کررہے ہیں ۔خواجہ ندیم احمد جو کہ فرسٹ کلاس کرکٹر بھی رہے ہیں نے کہاکہ اعزاز سید نے بطور عبوری چیئرمین ایل سی سی اے کو اور اس کی کرکٹ سرگرمیوں کو تباہ کردیا تھا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...