بریڈ ہیڈن کل اپنی 38 ویں سالگرہ منائیں گے

بریڈ ہیڈن کل اپنی 38 ویں سالگرہ منائیں گے

  



سڈنی(اے این این )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بلے بار بریڈ ہیڈن کل جمعہ کو اپنی 38 ویں سالگرہ منائیں گے۔ وہ 23 اکتوبر 1977کو پیدا ہوئے ۔انہوں نےآسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی جانب سے 66 ٹیسٹ،126ایک روزہ اور 34 ٹوئنٹی 20میچزکھیلے ہیں ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 3266 رنز سکور کئے جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں3122 رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں وہ 402 رنزحاصل کرسکے۔ انہوں نے اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ میچ 22 سے 26 مئی 2008کو ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ8 سے 11جولائی 2015 کو انگلینڈ کیخلاف کھیلا ۔ ایک روزہ کرکٹ میں پہلا میچ 30 جنوری2001کو زمبابوے کے خلاف کھیلا ۔

جبکہ آخری ایک روزہ میچ 29 مارچ 2015 کو نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا ۔ ٹوئنٹی 20کرکٹ میں پہلا میچ 9 جنوری 2006 کو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلا جبکہ آخری ٹوئنٹی 20میچ 5 اکتوبر 2014کوپاکستان کے خلاف کھیلا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی