پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ سے جیت کیلئے عمدہ پرفارمنس دکھانا ہوگی، سابق کرکٹرز

پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ سے جیت کیلئے عمدہ پرفارمنس دکھانا ہوگی، سابق کرکٹرز

  



دبئی( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی کیلئے بہت محنت درکار ہے امید ہے کہ تمام کھلاڑی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے جبکہ یاسر شاہ کی ٹیم میں شمولیت خوش آئند ہے اور یقیناًٹیم کو اس سے بہت فائدہ حاصل ہوگاان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹرز نے کیا سرفراز نواز نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کو پریشر میں آنے کی ضرورت نہیں ہے پراعتماد انداز سے کھیلیں تو پاکستان جیت سکتا ہے یہ سیریز پاکستان کے لئے بہت اہم ہے سکندربخت، عامر سہیل اور راشد لطیف نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دینا مشکل نہیں ہے امید ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان میں اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...