سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو(نیٹ نیوز) سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے پی سارا اوول، کولمبو میں شروع ہوگا۔ سری لنکن ٹیم کو ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے مہمان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 6 رنز سے شکست دی تھی۔ ویسٹ انڈین ٹیم جیسن ہولڈر کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف 29 اکتوبر کو کولمبو میں ٹور میچ کھیلے گی۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے یکم نومبر کو آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ون ڈے 4 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 7 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 9 نومبر کو پالے کیلی جبکہ دوسرا میچ 12 نومبر کو آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔