کمزوریوں کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے، طاہر زمان

کمزوریوں کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے، طاہر زمان

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں جونیئر ٹیم کی سامنے آنے والی کمزوریوں کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور انشاء اللہ ٹیم ایشیا کپ میں بہترین پرفارمنس کامظاہرہ کرکے جونیئر ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلے گی ۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سلطان آف جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی جونیئر ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی اور میں اس سے مطمئن نہیں ہوں ٹیم کی شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں ۔ ، ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں ڈیڑھ دوسال سے تیاری کرہی تھیں لیکن پاکستانی ٹیم کو تیاری کے لئے ایک ماہ کا وقت ملا ۔ایک ماہ کی تیاری والی ٹیم کا دیگر ٹیموں سے کیا مقابلہ ہوسکتا تھا ۔ ٹیم کے پانچ چھ کھلاڑی پہلی دفعہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کھیل رہے تھے جو کہ انٹرنیشنل میچز کا دباؤ برداشت نہیں کرسکے ۔ ٹیم کے لئے یہ ایک ٹریننگ ٹورنامنٹ تھا اسلئے ٹورنامنٹ میں اٹیکنگ ہاکی کھیلی گئی جس کی وجہ سے ہمارے خلاف زیادہ گول ہوئے ۔ ایشیا کپ سے قبل ہمیں کھلاڑیوں کی کمزوریوں کا پتہ چل گیا ۔شارٹ کارنر ،فنشنگ ،گول کیپنگ اور دفاع کے شعبوں پر توجہ دینی ہوگی ۔ طاہر زمان نے کہا کہ ایشیا کپ کی تیاریوں کے لئے جونیئر ٹیم کا تربیتی کیمپ 25اکتوبر سے لاہور میں لگایا جائے گا اور کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کے لئے بھرپور تیاری کروائی جائے گی ۔

انہوں نے کہاکہ ٹیم کا ٹارگٹ ایشیا کپ میں بہترین پرفارمنس دے کر جونیئر ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنا ہے ۔طاہر زمان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ تمام کھلاڑی میرٹ پر منتخب کیئے گئے ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...