نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم میکولم کی قیادت میں آسٹریلیا پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم میکولم کی قیادت میں آسٹریلیا پہنچ گئی

  



کینبرا ( نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم برینڈن میک کولم کی قیادت میں جیت کا عزم لئے آسٹریلیا پہنچ گئی۔ کیوی ٹیم کل پرائم منسٹر الیون کے خلاف ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔ فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی ریگولر کپتان برینڈن میک کولم کی جگہ ٹور میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ 50 اوورز پر مشتمل اس پریکٹس میچ میں پہلی بار گلابی گیند کا استعمال ہو گا۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کے مطابق بی جے واٹلنگ اور کین ولیمسن بھی ٹور میچ میں کیویز ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ امید ہے کہ کپتان میک کولم کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف دو روزہ پریکٹس میچ کھیلیں گے۔ کیوی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اس کے علاوہ چار پریکٹس میچ بھی دورے میں شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...