رگبی ورلڈ کپ،لاسٹ فور مرحلے کا آغاز 24 اکتوبر سے ہو گا

رگبی ورلڈ کپ،لاسٹ فور مرحلے کا آغاز 24 اکتوبر سے ہو گا

  



لندن (اے پی پی) آٹھویں رگبی لیگ ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے، لاسٹ فور مرحلے کا آغاز 24 اکتوبر سے ہو گا۔ لندن میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ فور ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جن میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ارجنٹائن اور آسٹریلیا شامل ہیں۔ ایونٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میں جنوبی افریقہ نے ویلز، نیوزی لینڈ نے فرانس، ارجنٹائن نے آئرلینڈ اور آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 24 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 25 اکتوبر کو شیڈول دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہو گا۔ واضح رہے کہ عالمی چیمپئن کا فیصلہ 31 اکتوبر کو فائنل میں ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...