نومارہ گالف کپ کا آغاز آج،پاکستانی ٹیم بھی شرکت کررہے ہیں
دبئی( نیٹ نیوز) پاکستانی ٹیم چار روزہ نومارہ گالف کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی۔ ایونٹ کا آغاز آج ابوظہبی میں ہو گا۔ پاکستان گالف فیڈریشن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ ایونٹ میں چار گالفرز ملک کی نمائندگی کریں گے جن میں محمد نعیم ‘ تیمور خان ‘ عاشق حسین اور ندیم اسلم شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی گالفرز نے بھرپور محنت کی ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ نومارہ کپ میں دنیا بھر سے 27 ممالک کے گالفرز حصہ لے رہے ہیں جس میں آسٹریلیا ‘ بحرین ‘ چین ‘ گوام ‘ہانگ کانگ ‘ بھارت ‘ جاپان ‘ اردن ‘ کوریا ‘ لاؤس ‘ لبنان ‘ ملائیشیا ‘ منگولیا ‘ میانمر ‘ نیپال ‘ نیوزی لینڈ ‘ اومان ‘ پاکستان ‘ فلپائن ‘ قطر ‘ سعودی عرب ‘ سنگا پور ‘ تھائی لینڈ ‘ چائنی تائپے ‘ متحدہ عرب امارات ‘ انڈونیشیا اور ایران شامل ہیں پاکستان کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے اور بھرپور تیاری کے ساتھ ایونٹ میں شرکت کرنے جارہے ہیں۔