ان دونوں تصاویر کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے بالکل غلط ثابت کردے گا

ان دونوں تصاویر کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے بالکل غلط ثابت ...
ان دونوں تصاویر کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے بالکل غلط ثابت کردے گا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین نفسیات کے مطابق یہ بھی ایک ذہنی بیماری ہے کہ مرد اپنی موجود جنس سے مطمئن نہیں ہوتے اور وہ اسے تبدیل کرلیتے ہیں۔ ہمارے ہاں بھی ایسے لوگ پائے جاتے ہیں لیکن وہ جنس تبدیل کرکے صنف نازک تو نہیں بن پاتے البتہ تیسری صنف ضرورجاتے ہیں۔ترقی یافتہ ملکوں میں ٹیکنالوجی نے یہ اعجاز بھی کر دکھایا ہے کہ مرد خود کو سرجری کے ذریعے عورت بنائے اورکوئی یقین نہ کرے کہ یہ عورت پہلے مرد بھی ہوا کرتی تھی۔ ایسے ہی امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک لمبی لمبی داڑھی اور مونچھوں والے اور مناسب حد تک بدشکل سابق امریکی فوجی نے سرجری کروا کے خود کو ایسی خوبصورت دوشیزہ بنا لیا ہے کہ کوئی دیکھ کر یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ عورت نہیں، مرد ہے۔

مزید پڑھیں: عجیب لڑکی ،زیادتی کا نشانہ بنانے والے کے ساتھ ہی باقی رات گزاری اور پھر جنگلوں اورصحراﺅں میں نکل گئی

33سالہ سونا ایوڈین ٹیکساس کے شہر آسٹن کا رہائشی ہے۔ اس نے امریکی فوج میں ہوتے ہوئے عراق اور افغانستان کی جنگوں میں بھی خدمات سرانجام دے رکھی ہیں۔ عورت بننے سے پہلے ایوڈین شادی شدہ تھا اور ایک بچے کا باپ بھی تھا۔ایوڈین جب فوج میں تھا تو اس کا وزن 240پاﺅنڈ (تقریباً109کلوگرام) وزن تھا لیکن عورت بننے کے بعد اس نے اپنا وزن 100پاﺅنڈ(تقریباً46کلوگرام) کم کر لیا،سرجری کے ذریعے اپنے چہرے کے بال ختم کروائے، اپنے سینے کی بھی سرجری کروا ئی اور ہارمونز تھراپی بھی کروا ڈالی۔ اب وہ سلم اور سمارٹ لڑکی نظر آنے لگی تھی۔عورت بننے کے بعد اس کی بیوی لوسی نے اس سے طلاق لے لی۔ایوڈین کا کہنا تھا کہ ”جب سے میں عورت بنی ہوں میں دوسروں کی طرح نارمل زندگی گزارنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ جنس تبدیل کرنے کے بعد مجھ پر اچھا اور برا وقت دونوں آئے۔ کئی مخصوص چیزیں ہیں جنہیں یاد کرتی ہوں، جنس بدلنے کے بعد مجھے کئی دوست چھوڑ کر چلے گئے اور کئی نئے دوست بن گئے۔میں اپنی پرانی تصویروں پہچانتی بھی نہیں کیونکہ اس سے مجھے پریشانی ہوتی ہے۔میں اب جو کچھ ہوں اس پر خوش ہوں۔“

خبردار: انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے والے ہوشیار! آپ کے فیس بک اکاﺅنٹ کی وجہ سے تمام تر تفصیلات آپ کے نام سمیت منظرعام پر آنے والی ہیں کیونکہ۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...