پاکستان اور انگلینڈ آج دوسرے ٹیسٹ میں ن مدمقابل ، کامیابی کیلئے ٹیم کو سخت محنت کرنا ہو گی ، مصباح

پاکستان اور انگلینڈ آج دوسرے ٹیسٹ میں ن مدمقابل ، کامیابی کیلئے ٹیم کو سخت ...

  



 ابو ظہبی(آئی این پی) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج دبئی میں شرو ع ہوگا اس حوالے سے پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے ٹیسٹ میں کئی غلطیاں کیں مگر دوسرے میچ میں غلطیوں کی گنجائش نہیں ہے، آج کے میچ میں یاسر شاہ کا کردار انتہائی اہم ہوگا ۔دبئی میں پریکٹس سیشن کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آج کا میچ انتہائی اہم ہے جس پر ہم بھرپور توجہ دے رہے ہیں بولرز اور بیٹسمین سب ہی محنت کررہے ہیں تاہم انگلینڈ اچھی تیاری کے ساتھ آئی ہے اس لیے ہمیں جیتنے کے لیے مزید اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ سے اچھے میچز ہورہے ہیں تاہم پہلے ٹیسٹ میں کئی غلطیاں کیں مگراب مزید غلطیوں کی گنجائش نہیں اس لیے پہلے ٹیسٹ کی غلطیوں کو ٹھیک کررہے ہیں۔پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ غلطیوں سے سیکھنے میں مدد ملتی ہے جب کہ یاسرشاہ مکمل فٹ ہیں اور و میچ کھیلیں گے پہلے ٹیسٹ میچ میں ان کی کمی کو ہم نے محسوس کیا تھا اب امید ہے کہ وہ حریف بیٹسمینوں کے لےئے مشکلات کا سبب بنیں گے دوسری طرف گرین شرٹس کی نگاہیں ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر لگ گئیں،3ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0کی کامیابی پاکستان کو رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچا دے گی،ابتک کھیلی گئی دونوں ممالک کے مابین سیریز میں انگلینڈ کو پاکستان پر نفسیاتی برتری حاصل ہے دونوں ممالک کے مابین اس سے قبل 22ٹیسٹ سیریز کھیلی گئیں جن میں سے انگلینڈ نے 9،پاکستان نے 7اور 6سیریز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئیں، جبکہ اگر یو اے ای میں بات کی جائے تویو اے ای میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...