بلائنڈ کرکٹ کونسل الحاق شدہ 10 کلبوں کے انتخابات15 نومبر سے قبل مکمل کرائیگا

بلائنڈ کرکٹ کونسل الحاق شدہ 10 کلبوں کے انتخابات15 نومبر سے قبل مکمل کرائیگا

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل اپنے الحاق شدہ 10 کلبوں کے انتخابات آئندہ ماہ 15 نومبر سے قبل مکمل کرائیگا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق کونسل رواں ماہ کے آخری ہفتے سے 10 کلبوں کے انتخابات کرائیں گے ۔

15 نومبر سے قبل انتخابات مکمل کرائیں گے جن کلبوں کے انتخابات کرائیں گے ان میں ایبٹ آباد ‘ پشاور ‘ اٹک ‘ اسلام آباد ‘ کشمیر ‘ لاہور ‘ فیصل آباد ‘ اوکاڑہ ‘ بہاولپور اور شیخو پورہ کلبز شامل ہیں جبکہ کراچی کلب کے انتخاب مکمل ہوگئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...