سیریز کھیلنی ہے کہ نہیں یہ جواب لینے بھارت گیا ، شہریار

سیریز کھیلنی ہے کہ نہیں یہ جواب لینے بھارت گیا ، شہریار

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا کہ میں بھارت ان سے سیریز کھیلنے یا نہیں کھیلنے کا جواب لینے کے لئے گیا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت سے لاہور واپس پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ بھارت کیساتھ سیریز کا انعقاد ہو اور اس کیلئے ہم نے بھرپور کوشش بھی کی لیکن ہمیں اس حوالے سے جو رسپانس ملا اس کا بہت دکھ ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی بورڈ کا اب موقف یہ ہے کہ معاہدہ ہماری گزشتہ حکومت نے کیا تھا اس لئے اب دوبارہ نئی حکومت سے اجازت لینا ہوگی میں نے وہاں موقف اختیار کیا کہ اب ٹال مٹول چھوڑ دیں اور حتمی جواب دیں کہ کھیلنا ہے کہ نہیں اور بھارتی بورڈ اپنی حکومت کو ہمارے ساتھ کیا گیا ایم او یو دکھائیں جبکہ بھارتی بورڈ کے نئے صدر کو یہ بھی بتایا کہ تاخیر سے نقصان ہوگا جس سے دونوں ملکوں کی کرکٹ کو نقصان پہنچے گا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم ضرور شرکت کرے گی شہر یار خان نے کہا کہ ہم نے اپنا کردار ذمہ داری سمجھ کر ادا کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی