قومی ٹیم ورلڈ جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات روانہ

قومی ٹیم ورلڈ جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات روانہ

  



اسلام آباد(اے پی پی) 5 رکنی قومی ٹیم ورلڈ جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئی‘ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکریٹری مسعود احمد خان کے مطابق چیمپئن شپ 22 سے 27 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جس میں افتخار احمد -45 کلو گرام ‘ ندیم اکرم -73 کلو گرام اور وجاہت سرور -100 کلو گرام مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ آفیشلز میں سجاد کاظمی بطور کوچ اور اسلام آباد جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر ظریف احمد خان بطور منیجر ٹیم کے عمراہ ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...