ورلڈ جوڈوچمپئن شپ کل سے دبئی میں شروع ہوگی

ورلڈ جوڈوچمپئن شپ کل سے دبئی میں شروع ہوگی

  



اسلام آباد(اے این این ) ورلڈ جونےئر جوڈو چمپئن شپ کل سے دبئی میں کھیلی جائے گی ۔ 27 اکتوبر تک جاری رہنے والی اس چیمپئن شپ میں پاکستان کے دو کھلاڑی شرکت کریں گے ۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے حکام کے مطابق ایونٹ میں پاکستانی کی نمائندگی انڈر 19 جونیئر کھلاڑی ندیم اکرم اور انڈر 17 کھلاڑی افتخار احمد کریں گے دونوں کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان آرمی سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ ایونٹ کے لئے دونوں کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ ایونٹ میں دونوں جونیئر کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...