فیفا کے نئے صدر کا انتخاب 12 فروری کو خصوصی اجلاس میں ہوگا

فیفا کے نئے صدر کا انتخاب 12 فروری کو خصوصی اجلاس میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(آن لائن)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ آئندہ برس 12 فروری کو کانگریس کے خصوصی اجلاس میں تنظیم کے نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔اس انتخاب سے یہ طے ہو گا کہ تنظیم کے موجودہ صدر سپ بلیٹر کی جگہ جو پہلی مرتبہ 1998 میں منتخب ہوئے تھے کون لے گا۔اناسی سالہ بلیٹر اور تنظیم کے نائب صدر مائیکل پلاٹینی کو بدعنوانی کے الزامات پر 90 دن کے لیے معطل کر دیا گیا۔یہ دونوں اشخاص اپنے خلاف لگائے جانے والے الزامات کی تریدد کرتے ہیں۔پلاٹینی صدر کے عہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس طرح پرنس علی بن الحسین بھی انتخاب لڑنے کے خواہش مند ہیں۔فرانس سے تعلق رکھنے والے پلاٹینی جو یورپ میں فٹ بال کی تنظیم یوائیفا کے بھی صدر ہیں انھوں نے اپنی کاغذات نامزدگی اس ماہ کے شروع میں جمع کرائے تھے۔ فیفا کا کہنا ہے جب تک ان پر پابندی عائد ہے ان کے کاغذاتِ نامزدگی منظور نہیں کیے جا سکتے۔
اور نہ ہی وہ اپنی انتخابی مہم چلا سکتے ہیں۔فیفا کا مزید کہنا ہے کہ فیفا کی انتخابی کمیٹی کہ انتخابات سے قبل اگر ان پر سے پابندی اٹھا لی جاتی ہے تو انھیں انتخاب لڑنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔