ایران کیلئے فیری سروس کا آغاز جلد کیا جائے گا

ایران کیلئے فیری سروس کا آغاز جلد کیا جائے گا

  



کراچی(اکنامک رپورٹر) ایران کے لئے فیری سروس کا آغاز جلد کیا جائے گا، وفاقی وزیر بندرگاہ و جہاز رانی کامران مائیکل کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کی ذمہ داری پاک بحریہ کے سپرد ہوگی۔ ایوان صنعت و تجارت کراچی میں تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات میں وفاقی وزیر بندرگاہ و جہاز رانی کامران مائیکل نے کہا کہ تاجروں کی مشکلات کا احساس ہے، اور مسائل کے حل کے لئے فیڈریشن ہاؤس اور کراچی چیمبر کے منتخب نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ہے۔ ایران کے لئے فیری سروس شروع کرنے کے لئے محکمہ کسٹم، ایف آئی اے حکام اور دیگر متعلقہ اداروں کا اجلاس رواں ماہ کی انتیس تاریخ کو طلب کیا گیا ہے۔

بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے کہا کہ بندرگاہ پر مختلف اقسام کے ٹیکسوں نے برامدی عمل کو متاثر کیا، حکومت برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرے۔ #/s#

مزید : کامرس


loading...