یسکونے ہائی وولٹیج کی چالوبرقی لائنوں پرکام کرنے کی ٹیکنالوجی حاصل کرلی

یسکونے ہائی وولٹیج کی چالوبرقی لائنوں پرکام کرنے کی ٹیکنالوجی حاصل کرلی

  



لاہور (کامرس رپورٹر)لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)نے ہائی وولٹیج کی چالوبرقی لائنوں پرکام کرنے کی ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روزلیسکولائن سٹاف نے 132-KVکی چالوبرقی لائن کی مرمت کرنے کا عملی مظاہرہ کیا۔واضح رہے کہ لیسکونے یو ایس ایڈ کے تعاون سے 15کروڑروپے کی لاگت سے 10لائن مین بشمو ل اسسٹنٹ مینجراور لائن سپرنٹنڈنٹ کاگروپ تیارکیاہے جس کی ٹریننگ تربیلا پاورہاؤس میں عمل میں لائی گئی۔یہ لائن سٹاف 132-KVکی چالوبرقی لائنوں پرکسی بھی قسم کے فالٹ کی صورت میں بجلی کی فراہمی معطل کیے بغیرخرابی کوٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔اس لائن سٹاف کے لیے مخصوص لباس،سپیشل لاجسٹک اور ٹی اینڈ پی مہیا کیا گیا ہے جوکہ دورانِ کام برقی لائنوں پرلائن سٹاف کی حفاظت کویقینی بنانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس سے پہلے لیسکوکوکسی بھی ہائی وولٹیج لائن کی مرمت کے لیے وسیع علاقے کو بجلی کی فراہمی کو معطل کرنا پڑتاتھاتاکہ لائن پر موجودفالٹ کودور کیاجاسکے مگراس جدید ٹیکنالوجی سے لیسکوصارفین کو بجلی کی فراہمی(ماسوائے فالٹ زون) بندکیے بغیرفالٹ دورکیاجاسکے گا۔عملی مظاہرہ کے موقع پر جنرل مینجرآپریشن محمد محبوب علی نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی سے نہ صرف ٹرپننگ میں کمی واقع ہو گی بلکہ جانی حادثات سے بھی بچا جا سکے گا۔

مزید : کامرس


loading...