لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  



 لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر75کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا12 -کمپنیوں کے حصص میں اضافہ5کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ58کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس3.90پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5590.17 پر بندہو ا۔ مارکیٹ میں کل 3 لاکھ3ہزار 900 حصص کا کاروبارہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز4 لاکھ83 ہزار100حصص کا لین دین ہوا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں جاپان پاور جنریشن لمیٹڈ کے84 ہزار500حصص ۔ این آئی بی بنک لمیٹڈ58ہزار حصص جبکہ بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈے34ہزار500حصص فروخت ہوئے۔

گزشتہ روزسب سے زیادہ اضافہ لنڈے پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت5.52 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.03روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس