نیشنل فوڈ سیکورٹی پالیسی کا اعلان دو ماہ میں ہوجائیگا، وفاقی سیکرٹری سیرت اصغر

نیشنل فوڈ سیکورٹی پالیسی کا اعلان دو ماہ میں ہوجائیگا، وفاقی سیکرٹری سیرت ...

  



اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سیرت اصغر نے کہا ہے کہ نیشنل فوڈ سیکورٹی پالیسی کا اعلان آئندہ ایک دو ماہ میں کر دیا جائے گا۔ بدھ کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری سیرت اصغر نے کہا کہ نیشنل فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے عالمی ادارہ خوراک (ایف اے او) کی طرف سے فوڈ سیکورٹی پالیسی بنانے کیلئے دستاویز موصول ہوئی تھیں

تاہم اس کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ ہماری زرعی نظام سے مطابقت نہیں رکھتی۔

مزید : کامرس


loading...