ٹی ڈی اے پی میں بھی کرپشن کو زیروکردیا ہے،ایس ایم منیر

ٹی ڈی اے پی میں بھی کرپشن کو زیروکردیا ہے،ایس ایم منیر

  



کراچی(اکنامک رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی )کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کے ایک رہنما کی حیثیت سے ٹی ڈی اے پی میں بھی کرپشن کو زیروکیااور کسی کو بھی اس ادارے میں رشوت دینے کی ضرورت نہ پڑی، عالیشان پاکستان دہلی میں ہونے والی اس نمائش میں 5لاکھ افراد نے دورہ کیا جبکہ نمائش میں جن لوگوں نے بھی اسٹالز لگائے انہوں نے تمام مال فروخت کیا اور بھرپور منافع کمایا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میں ایک معزز ادارے میں رہ کر ان کے مفادات کو پورا کرونگا تو وہ غلطی پر ہیں،یہ منصب میرے ہردلعزیز وزیراعظم نے مجھ پر اعتبار کرکے میرے سپرد کیا ہے اور آج وہاں کی کارکردگی یہ ہے کہ کوئی بھی فائل پینڈنگ میں نہیں ہے۔بلوچستان بھی ہمارے ساتھ ہے،سندھ کا ہم آئندہ چندروز میں طوفانی دورہ کریں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز کراؤن گروپ کے چیئرمین اور ماسپیڈا کے صدر فرحان حنیف کی جانب سے اپنے اور ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدرعبدالرحیم جانو کے اعزاز میں دینے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔

تقریب سے عبدالرحیم جانو،سینیٹر عبدالحسیب خان،یو بی جی کے مرکزی سیکریٹری جنرل زبیرطفیل،سندھ کے چیئرمین خالد تواب،سندھ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ،ترجمان گلزار فیروز،مہتاب الدین چاؤلہ اور میزبان فرحان حنیف نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدوروسیم وہرہ،اکرام راجپوت،شاہنوازاشتیاق، رشیدجان محمد،نعمان عابد لاکھانی،ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل،کاٹی کے صدر زاہد سعید،شہزاد مبین،کوکب اقبال،سمیع خان،راشد احمدصدیقی،فرخ مظہر،اشتیاق بیگ،حسن شیخ وہرہ،لیاقت شیخ،ندیم صدیقی،حنیف گوہر،ایس ایم نعیم، نور محمد، رضوانہ شا ہد، مریم چو ہدری اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں نے میاں محمدادریس اور عبدالرحیم جانو کی ٹیم نے فیڈریشن چیمبر سے بدعنوانی کا خاتمہ کردیا ہے اور جو ادارہ پچھلے گروپ کے اقتدار میں بینک کرپٹ ہورہا تھا اب وہاں4کروڑ روپے جمع ہوچکے ہیں،ہمارے گروپ میں پاکستان کے خیرخواہ ہیں،یہ ہماری زمین ہے اور ہم ہی اس کی فکر کریں گے،وزیراعظم میاں نوازشریف مشکلات کے باوجود چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے ملکی اکنامی کو مضبوط بنانے کی بھرپور جدوجہد کررہے ہیں اور ہمیں انکا ساتھ دینا ہوگا۔عبدالرحیم جا نو نے کہا کہ گزشتہ سال کے ابتدائی`10ماہ کے مقابلے میں رواں سال کی اسی مدت میں ایک کروڑ10لاکھ روپے کے کم اخراجات کئے گئے ہیں ۔

مزید : کامرس


loading...