ویمن چیمبر لاہور ڈویژن کا دس رکنی وفد نمائش میں شرکت کیلئے ترکی روانہ ہوگا

ویمن چیمبر لاہور ڈویژن کا دس رکنی وفد نمائش میں شرکت کیلئے ترکی روانہ ہوگا

  



لاہور(کامرس رپورٹر)ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز لاہور ڈویژن کا دس رکنی گروپ حکومت پنجاب (پی بی آئی ٹی )اورحکومت ترکی کی وساطت سے آج21اکتوبر کو نمائش کیلئے روانہ ہو رہا ہے ،صدر ویمن چیمبر ارم شاہین ملک ،سینئر نائب صدر خسانہ خان ،نائب صدر عائشہ خرم اور فاؤنڈر پریزیڈنٹ ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم کی قیادت میں روانہ ہوگا تمسیاد ایکسپو نمائش کی تمام تر ذمہ داریاں حکومت پنجاب پی بی آئی ٹی کے زیر نگرانی انجام پائی ہیں بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڑ گزشتہ تین سالوں سے اس نمائش کا حصہ ہے اور اس سال پہلی دفعہ اس ایکسپو میں ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ذریعے اس میں پاکستانی خواتین کونمائندگی دی گئی ہے ویمن چیمبر کی صدر ارم شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمبر نے اس ایکسپو کے لیئے اپنی ممبران کی بہت چھان بین کے بعد انتخاب کیا ہے۔

انکی پراڈکٹس ایکسپو کی کوالٹی کے عین مطابق ہیں نمائش میں ہیلتھ ،ٹیکسٹائل ریڈی میڈ اینڈ فیشن گارمنٹس اور ٹورازم ،جیمز اینڈ جیولری شامل ہیں انہوں نے کہا کہ چیمبر کی خواتین کو انٹرنیشنل نمائشوں پر بھیجنا حکومت پنجاب کی بہت بڑی کامیابی اور مثبت قدم ہے اس سے خواتین میں خود اعتمادی پیدا ہو گی پاکستانی خواتین بھی کسی میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اس اقدام پر حکومت پنجاب اور حکومت ترکی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں ۔

مزید : کامرس


loading...