درہشوار وویمن ایمپا ور منٹ اینڈ ڈویلپمنٹ ‘‘کی چےئر پرسن مقر ر

درہشوار وویمن ایمپا ور منٹ اینڈ ڈویلپمنٹ ‘‘کی چےئر پرسن مقر ر

  



لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر حمید اختر چڈھا نے درہشوارکو 2015کے لئے ایف پی سی سی آئی کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے’’وویمن ایمپا ور منٹ اینڈ ڈویلپمنٹ ‘‘کی چےئر پرسن مقر ر کیا ہے ۔درہشوار کو آل پاکستان وویمنز ایسوسی ایشن(اپوا) میں بہترین خدمات سرانجام کرنے اور وسیع تجربے کی بدولت اس عہدے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی نائب صدر حمید اختر چڈھا نے کہا کہ خواتین کو قومی دھارے میں شامل کئے بغیر اقتصادی ترقی ناممکن ہے،دنیا کے اکثر ممالک معاشی نمو کی شرح بڑھانے کی دوڑ میں کمزور طبقات کو نظر انداز کر رہے ہیں جس سے غربت اور محرومی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی غربا کی اکثریت خواتین پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے عدم مساوات،امتیازی سلوک،قرضہ کی سہولتوں کا فقدان،ملکوں کے مابین تجارت کے بجائے مخالفت پر زور اور ارباب اختیار کی عدم دلچسپی ہے۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے’’وویمن ایمپا ور منٹ اینڈ ڈویلپمنٹ ‘‘ نو منتخب چےئرمین پرسن درہشوارنے کہا کہ سارک ممالک میں خواتین کی تنخواہیں مردوں کے مقابلہ میں اوسطََ 40فیصد تک کم ہیں جبکہ چین میں تعلیم چھوڑنے والوں میں سے 80فیصد لڑکیاں ہیں،جبکہ پاکستان میں 60فیصد سے زیادہ غریب اور71فیصد لڑکیاں ثانوی درجے کی تعلیم سے محروم ہیں جو ہمارے ملک کے مستقبل کیلئے ایک افسوس ناک خبر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی تربیت کیلئے جاری پروجیکٹ کو پہلے مقامی پھر نیشنل اور انٹر نیشنل لیول پر پر شروع کیا جائے گا۔حکومت پاکستان فنی مہارت،معیاری تعلیم اور کاروبار کے فروغ کیلئے از سر نو پالیساں تشکیل دیں اورسیاست کو تجارت پر فوقیت نہ دینے کی حکمت عملی اپنائے تو آمدنی میں اربوں ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید : کامرس