یورپی ممالک کو مچھلی کی برآمدات پر پابندی میں ایک ماہ کی توسیع

یورپی ممالک کو مچھلی کی برآمدات پر پابندی میں ایک ماہ کی توسیع

  



کراچی(آن لائن) یورپی ممالک مچھلی کی برآمدات میں پابندی کو مزید ایک ماہ تک برقرار رکھا گیا ہے۔ پابندی ہٹانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ 20 نومبر سے پہلے کیا جائے گا۔میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ نے نوٹس جاری کیا ہے کہ مچھلی کی یورپی ممالک برآمدات نہیں کی جاسکتی۔ ادارے نے ایک ماہ کے دوران دو مرتبہ آکشن ہال کا معائنہ کیا مگر آکشن ہال کے ون اور کے ٹو میں صفائی ستھرائی کا خیال نہیں رکھا گیا جس کے باعث یورپی ممالک برآمدات پر پابندی مزید ایک ماہ کے لئے برقرار رکھی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مچھلی کی یورپی ممالک برآمدات کا حتمی فیصلہ 20 نومبر سے پہلے کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان سی فوڈ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے ممبر اخلاق حسین نے میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کے اس فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آکشن ہال میں 70 فیصد خام مال کو ٹھیک طرح سے رکھا گیا ہے۔کچھ خدشات کے باعث کے ون اور کے ٹو آکشن ہالز سے مچھلی کی برآمدات پر پابندی کا فیصلہ درست نہیں ہے۔

مزید : کامرس


loading...