انڈسٹریل آٹومیشن کے شراکت داروں کی طرف سے مشترکہ طور پر سمپوزیم کا انعقاد

انڈسٹریل آٹومیشن کے شراکت داروں کی طرف سے مشترکہ طور پر سمپوزیم کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)راک ویل آٹومیشن اور ایون سیون نے با اثر کسٹمرز کے ایک منتخب اجتماع کے سامنے virtualization کے جدت طراز کاروباری استعمال کا مظاہرہ کیا۔ان دونوں کمپنیوں کا بڑا مقصدورکشاپ کے شرکا کو یہ بتانا تھا کہ اس ثابت شدہ ٹیکنالوجی سے کس طرح استفادہ کیا جائے، جسے بیشتر صنعتوں میں بہت کم بروئے کار لایا جا رہا ہے جو باعثِ حیرت ہے۔اس ورکشاپ کا ایک اہم پہلو،اہمیت کی حامل ایک کیس اسٹڈی کا پیش کیا جانا تھا۔آپس میں تبادلہ ء خیال نے مہمانوں کو یہ موقع دیا کہ وہvirtualizationسمیت سمارٹ ٹیکنالوجیز کا قریب سے مشاہدہ کریں۔بہت کچھ سیکھنے کی اس تقریب کا اختتام لاہور میں ایون سیون کے ہیڈ آفس میں ہوا، جہاں خاص طور سے بلائے گئے مہمانوں کوروک ویل آٹومیشن کا حال ہی میں کھولاجانے والاڈیمو روم دکھایا گیا۔اس با مقصد فیسیلیٹی نے کسٹمرز کو اس سے پہلے کہ وہ اسے اپنے صنعتی پروسیسز میں بروئے کار لائیں ،انھیں آٹو میشن سلوشنز کو حرکت میں دکھایا گیا۔
روک آٹومیشن کے مارکیٹ ایکسس ڈائریکٹرChris Marshall نے کہا کہ" آج ہمارے ساتھ ایسے با صلاحیت لوگوں کا گروپ تھا جوسب یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے تھے کہ اصل میں virtualizationکس طرح ان کے بزنس پر اثر انداز ہو سکتی ہے
اس ٹیکنالوجی کے بارے میں خاصی گفتگو ہوئی اور سوال پوچھے گئے۔Avanceonکے ساتھ مل کرہم نے آج اچھی طرح سے بتایا اور کل سب کچھ فعال ہو گا" ۔Avanceonکے CEO بختیار ایچ وائن نے کہا کہ " ورکشاپ کے شرکا قابل عمل سلوشنز کے بارے میں اتنا کچھ جان گئے ہیں کہ وہ اس بارے میں کسی شک و شبہ کے بغیر کہ virtualizationان کے لیے قیمت کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کی حامل اوربھروسے کے قابل طریقہ ہو سکتا ہے ، وہ مستقبل میں اپنے بزنس کو کامیابی سے ہم کنار کر سکتے ہیں۔آج جس ٹیکنالوجی کو دکھایا گیا ہے ،اس کی تائید میں رئیل بزنس کیس اسٹڈیز او ر دلائل ان بہت سے لوگوں کی آنکھیں کھول دیں گے ،جن کے ساتھ ہم کام کرتے ہیں" ۔

مزید :

کامرس -