واپڈا ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیاگیا

واپڈا ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیاگیا

  



لاہور(کامرس رپورٹر)واپڈا سکیورٹی فورس نے گزشتہ روز واپڈا ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ مشتبہ شخص کا نام محمد وسیم عباسی ہے۔ تلاشی پر مشتبہ شخص سے ایک ہی نام لیکن مختلف نمبر اور تاریخ اجراء کے دو قومی شناختی کارڈز، بنکوں کے دو اے ٹی ایم کارڈز اور موٹر سائیکل کی بکنگ رسید برآمد ہوئیں۔ مشتبہ شخص کوابتدائی تفتیش کے بعد مزید کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...