امریکی منڈیوں تک رسائی سے کاروباری سر گرمیاں پروان چڑھیں گی

امریکی منڈیوں تک رسائی سے کاروباری سر گرمیاں پروان چڑھیں گی

  



لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف ) کے چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے مثبت ویژن کی بدولت ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے جبکہ ملک میں امن کی فضاء بتدریج قائم ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ سے دوسرے ممالک کے ساتھ باہمی فروغ کو روا کھا ہے جس سے کاروباری سر گرمیاں پروان چڑھ رہی ہیں۔ گزشستہ روز ورلڈ ٹور سے واپسی پر ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے چئیرمین پیاف نے وزیر اعظیم کے دورۂ امریکہ کے موقع پر کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ چئیرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا یورپی یونین کی طرح امریکہ سے بھی جی ایس پی پلس کادرجہ حاصل کیا جائے۔ امریکی منڈیوں تک رسائی سے کاروباری سر گرمیاں پروان چڑھیں گی اور روزگار مین اضافہ ہو گا، اور توانائی بحران کے خاتمہ کے لیے امریکہ سے نیوکلئیر معاہدہ کیا جائے،تاکہ پاکستان کی انرجی بحران پر قابو پایا جائے اور ہماری گرتی ہوئی برآمدات کو سہارا ملے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ ہمارا سٹرٹیجک پارٹنر ہے۔

اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ماکستان امریکہ کی باہمی تجارت کی شرح بھی بہت کم ہے اس کو مزید بڑھایا جائے۔

مزید : کامرس


loading...