جان کیر ی سے وزیر اعظم کی ملاقات میں افغانستا ن،بھارت اور خطے میں امن پر بات ہوئی :اعزاز چوہدری
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جان کیر ی سے ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات ،افغانستان ،بھارت اور خطے کے امن پر بات چیت ہوئی ۔ان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سرتاج عزیز نے بھارتی مداخلت کے ثبوت بھی پیش کی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے مفاہمتی عمل کو آگے بڑھا یا جا رہا ہے ۔وزیر اعظم امریکی صدر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات کریں گے ۔