ملالہ پر بننے والی دستاویزی فلم28اکتوبر کو ریلیز ، گل مکئی شو دیکھنے ابو ظہبی جائیں گی

ملالہ پر بننے والی دستاویزی فلم28اکتوبر کو ریلیز ، گل مکئی شو دیکھنے ابو ظہبی ...
 ملالہ پر بننے والی دستاویزی فلم28اکتوبر کو ریلیز ، گل مکئی شو دیکھنے ابو ظہبی جائیں گی

  



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )28 اکتوبر کو ابو ظہبی میں نوبل امن انعام یافتہ 18 سالہ ملالہ یوسفزئی اپنی زندگی سے منسوب دستاویزی فلم کو دیکھنے جائیں گی ۔ان کے ساتھ انکے والد ضیاالدن یوسفزئی اور فلم کے ڈائریکٹر آسکر ایوارڈ یافتہ ڈیویس گوگنھائیم ہونگے ۔” ہی نیمڈ می ملالہ“ نامی اس دستاویزی فلم میں ملالہ کی جدوجہد اور زندگی، نظریوں اور خیالات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یاد رہے ملالہ یوسفزئی پاکستانی خواتین کی تعلیم کی خاطر سرگرمیوں کیلئے معروف ہوگئی ہیں۔ 9 اکتوبر 2012 کو ملالہ سکول سے واپس گھر جا رہی تھیں کہ ان پرقاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد کئی روز تک ملالہ بیہوش رہیں اور ان کی حالت بہت نازک تھی لیکن خوش قسمتی سے وہ صحت یاب ہو گئیں۔ اس قاتلانہ حملے کی وجہ سے قومی اور بین الاقوامی طور پر ملالہ کی حمایت میں اضافہ ہوا۔

مزید : تفریح


loading...