کام میں اضافہ ،سگنل فری منصوبہ ایک ماہ مزید لٹک گیا،شہری پریشان

کام میں اضافہ ،سگنل فری منصوبہ ایک ماہ مزید لٹک گیا،شہری پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے خبر نگار سے)سگنل فری منصوبہ کے کام اور بجٹ میں اضافے کی وجہ سے مقررہ مدت میں بھی اضافہ کر دیا گیا جس کیلئے شہریوں کو مزید ایک ماہ سے زائدخوار ہونا پڑے گا۔منصوبہ پہلے بھی15نومبر کی مقررہ تاریخ تک مکمل نہیں ہو رہا تھاایک اوور ہیڈ اور اضافی کام کی وجہ سے منصوبہ اب دسمبر کے آخر تک مکمل ہو سکتا ہے۔تفصیلات کیمطابق 4ماہ قبل سگنل فری منصوبے پر شروع ہونے والا کام جو کہ تین ماہ میں مکمل ہونا تھا اس میں ایک پل جو کہ صدیق ٹریڈ سنٹر سے شیر پاؤ برج کی طر ف بنے گا اس میں مزید اضافی کام بھی ڈال دیا گیا ہے جس کا بجٹ بھی80کروڑ روپے بڑھایا گیا ہے اور ٹائم بھی بڑھا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جیل روڈ پر مشہور ہسپتال اور تعلیمی ادارے شامل ہیں ۔ہسپتالوں میں سروسز ،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ،عمر ہسپتال سمیت چند دیگر ہسپتال موجود ہیں جبکہ تعلیمی اداروں نے لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی،کنئیرڈ اور اپواء کالج آتے ہیں جن کے آگے یوٹرن نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں اور طالب علموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،مزنگ چونگی سے کلمہ چوک تک بنائے جانیوالے سگنل فری منصوبے میں 7یوٹرن،2انڈ رپاس اور ایک اوورہیڈ بنایا جا رہا ہے ، جہاں پر یو ٹرن بنائے جا رہے ہیں ان میں سے ایک پی آئی سی کے سامنے ،نہر کے کنارے ڈبل یوٹرن ،ایڈن ٹاور کے سامنے،ظفرعلی روڈ،مین مارکیٹ ،لبرٹی اور سنٹرپوائنٹ کے سامنے جبکہ انڈر پاسز میں شادمان چوک اور صدیق ٹریڈ سنٹر کے مقام پر بنائے جا رہے ہیں۔