سونم کپور اورکالکی کے اسٹائل سے متاثر ہوں،دپیکا پڈوکون

سونم کپور اورکالکی کے اسٹائل سے متاثر ہوں،دپیکا پڈوکون

  



ممبئی(آن لائن) ملبوسات کے برینڈ کی لانچ ایونٹ کے پر بالی ووڈ سٹار اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ وہ اداکارہ ہیما مالنی اور سری دیوی کے ملبوسات کے انتخاب کو بے حد پسند کرتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینڈ لانچ کے موقع پر موجودہ دور کے اداکاروں کے اسٹائل کے حوالے سے دپیکا نے سونم کپور اور کالکی کوئچلن کا نام لیتے ہوئے بتایا کہ دونوں ہی نہایت اچھا اور منفرد اسٹائل رکھتی ہیں۔ دپیکا کا اپنا کوئی اسٹائل نہیں۔دپیکا اور سونم نے ایک ساتھ بولی وڈ میں اپنا سفر فلم ’اوم شانتی اوم‘ اور ’سانوریا‘ کے ساتھ شروع کیا تھا جس کے بعد آج تک ان کے درمیان باکس آفس پر فلموں کی کامیابی سے لے کر بولی وڈ فیشن آئیکون کے حوالے سے سرد جنگ جاری ہے۔بولی وڈ اداکاروں کے حوالے سے دپیکا نے شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کے ملبوسات کے انتخاب کی تعریف کی۔

مزید : کلچر


loading...