ایکشن سے بھرپور فلم اسپیکٹر کانیا سنسنی خیز ٹریلر جاری

ایکشن سے بھرپور فلم اسپیکٹر کانیا سنسنی خیز ٹریلر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس(آن لائن)ایکشن سے بھرپور فلم اسپیکٹر کانیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں ہالی ووڈکے مشہور اداکار ڈینیل کریگ مسلسل چوتھی بار جیمز بونڈ بنے گے ۔ جیمز بونڈ کے دیوانے ہو جائیں تیار جیمز بونڈ سیریز کی 24ویں فلم 26اکتوبر کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیم مینڈس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جیمز بانڈ ایک مرتبہ پھر دشمنوں کے تعاقب میں اپنی توانائیاں صرف کرتے دکھائی دیتے ہیں،فلم میں جیمز بانڈ کا مشہور و معروف کردار ایک مرتبہ پھر اداکار ڈینیل کریگ نبھاتے دکھائی دینگے جبکہ دیگر فنکاروں میں کرسٹوف والٹز، رالف فائنز، مونیکابیلوسی، اینڈیو اسکاٹ، نومی ہیرس، بین وہشاواورجیسپرکرسٹین سن شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -