بالی وڈ کی نئی رومانوی اور کامیڈی فلم ’’شاندار‘‘ آج ریلیز ہوگی

بالی وڈ کی نئی رومانوی اور کامیڈی فلم ’’شاندار‘‘ آج ریلیز ہوگی

  



ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ کی نئی رومانوی اور کامیڈی فلم ’’شاندار‘‘ آج ریلیز ہوگی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وکاس بہل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار عالیہ بھٹ اور شاہد کپور نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں پنکج کپور، سنجے کپور،کرن جوہر اور سنہا کپور سمیت دیگرشامل ہیں۔انوراگ کشیپ اور کرن جوہر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ مزاح سے بھرپور یہ فلم 22اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور شائقین اس میں میرے کردار کو بہت پسند کریں گے اس سے قبل بھی شائقین نے ہمیشہ میری فلموں کوپسند کیا ہے اور مجھے اس فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ہمیشہ معیاری کام کرنے کی کوشش کی ہے اور میرا کردار بہت پاور فل ہے ۔

مزید : کلچر