اداکاررندیپ ہودا بدنام زمانہ مجرم چارلس سوبھراج کا کردار اداکریں گے

اداکاررندیپ ہودا بدنام زمانہ مجرم چارلس سوبھراج کا کردار اداکریں گے

  



ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ کی نئی فلم ’’میں اور چارلس‘‘میں اداکاررندیپ ہودا بدنام زمانہ مجرم چارلس سوبھراج کا کردار اداکریں گے ۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے رندیپ ہودا نے کہا کہ امت جی کی فلم ’ڈان ‘کا مشہور ڈائیلاگ ’’11 ملکوں کی پولیسڈان کے پیچھے ہے‘‘ چارلز سوبھراج کی ذاتی زندگی سے ہی لیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انھوں نے دس برس کی عمر میں سوبھراج کے بارے میں سنا تھا اور وہ بچپن میں چارلس کو بہت ہی گلیمرس انسان کے طور پر سمجھتے تھے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ان کو اپنے 14 برس کے فلمی کیریئر میں اس بات کا بڑا افسوس ہے کہ وہ فلم ’’رنگ دے بسنتی‘‘ میں کام نہیں کر سکے۔ فلم ’’میں اور چارلس‘‘30 اکتوبر کو ریلیز ہو گی۔

مزید : کلچر