پاپ بینڈ’’ون ڈائریکشن‘‘ کا بلفاسٹ میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ

پاپ بینڈ’’ون ڈائریکشن‘‘ کا بلفاسٹ میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس( نیٹ نیوز) ہالی وڈ کے مشہور پاپ بینڈ’’ون ڈائریکشن‘‘ کے بلفاسٹ میں ہونے والا کنسرٹ کے آخری لمحات میں منسوخی کے اعلان کے بعد سینکڑوں خواتین مداح رو پڑیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کنسرٹ کی پروموشن کرنے والی پبلک ریلیشنز ایجنسی کا کہنا ہیکہ بینڈ کے ایک رکن لائم کی بیماری کی وجہ سے اس شوکو منسوخ کرنا پڑا ۔ ایجنسی کے مطابق لائم بہت شدید بیمار نہیں تاہم وہ سٹیج پر پرفارم کرنے کے قابل نہیں ہیں۔شائقین سے کہا گیا ہے کہ وہ مزید معلومات آنے تک اپنی ٹکٹ سنبھال کر رکھیں۔
کنسرٹ منسوخ کرنے کا اعلان اْس وقت ہوا جب کئی شائقین کنسرٹ دیکھنے کے لئے ایرینا پہنچ چکے تھے۔منسوخی کے اعلان کے بعد مایوس شائقین کو جب ایرینا خالی کرنے کو کہا گیا تو ایک عینی شاہد کے مطابق سینکڑوں خواتین اور لڑکیاں روتی ہوئی باہر نکلیں۔میوزک بینڈ کی جانب سے اعلامیے میں معذرت کی گئی ہے۔

مزید :

کلچر -