شمی کپور 84 وا ں یوم پیدائش منایا گیا

شمی کپور 84 وا ں یوم پیدائش منایا گیا

  



ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ فلم انڈسٹری کے آنجہانی اداکار شمی کپور کا 84 یوم پیدائش منایا گیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمی کپور21اکتوبر 1931ء کو ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئے ۔ فلموں اور تھیٹر کے مشہور اداکار پرتھوی راج کپور کے منجھلے بیٹے تھے۔

تھے جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1953 ء میں فلم ’’جیون جوتی‘‘ سے کیا۔50 اور 60 کی دہائی کے مقبول اداکارشمی کپورکے کریڈٹ پر جنگلی، کشمیر کی کلی ، ودھاتہ ، بھرمچاری، راج کمار، دل دے کے دیکھواورچائنا ٹاؤن سمیت کئی سپر ہٹ فلمیں موجود ہیں جن کے گیت آج بھی انتہائی مقبول ہیں۔شمی کپور نے آشا پاریکھ، مدھو بالا اور شرمیلا ٹیگور سمیت اپنے دور کی تقریباً تمام مشہور اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا اور 1968ء میں بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ بھی حاصل کیا

مزید : کلچر