شاہ رخ خان اور کاجول کی نئی ویڈیو جاری کردی گئی

شاہ رخ خان اور کاجول کی نئی ویڈیو جاری کردی گئی
شاہ رخ خان اور کاجول کی نئی ویڈیو جاری کردی گئی

  



ممبئی(این این آئی)مشہور رومانوی فلم’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘کی ریلیز کو 20برس مکمل ہوگئے، 20ویں سالگرہ پر کِنگ خان اور کاجول کی نئی ویڈیو جاری کردی گئی۔مشہور و معروف سدا بہاررومانوی بالی وڈفلم’’ دل والے دلہنیا لے جائینگے‘‘کی ریلیز کو 20برس مکمل ہوگئے ہیں۔فلم کی 20ویں سالگرہ پر یش راج فلمز کی جانب سے اداکار شاہ رخ خان اور کاجول کی نئی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

دل والے دلہنیا لے جائیں گے کا شمار بالی وڈ کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے اور یہ فلم کئی ایوارڈز اور اعزازات حاصل کرچکی ہے۔1995میں ریلیز کی جانے والے یہ فلم آج بھی شائقین کی پسندیدہ ترین فلموں میں شمار ہوتی ہے۔

مزید : کلچر