انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کا سہر ا نوجوان فنکاروں کے سر ہے‘ ریشم

انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کا سہر ا نوجوان فنکاروں کے سر ہے‘ ریشم

  



لاہو ر(فلم رپورٹر ) ریشم نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کا سہر ا نوجوان فنکاروں کے سر ہے جو بڑی باعث مسرت بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے پاکستان کی فلم انڈسٹری زوا ل کا شکار تھی لیکن خدا کا شکر ہے کہ اب آہستہ آہستہ اس میں جان پڑرہی ہے کیونکہ دور حاضر میں انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی سے نت نئے موضوعات پر منجھے ہوئے پڑھے لکھے افراد فلمیں بناررہے ہیں جو عالمی معیار کے عین مطابق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری فلم ’’سوارنگی ‘‘موضوع کے اعتبار سے نہایت معیاری فلم ہے جس کو آپ اپنی پوری فیملی کے ہمراہ دیکھ سکتے ہیں ۔

میری فلم پر بلاوجہ تنقید کرنیوالوں کیلئے دعا ہی کرسکتی ہوں ۔

مزید : کلچر


loading...