حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات ہمیشہ یاد رہے گی،حاجی عبد الرزاق

حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات ہمیشہ یاد رہے گی،حاجی عبد الرزاق
حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات ہمیشہ یاد رہے گی،حاجی عبد الرزاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)الحمراء نور جہاں آڈیٹوریم کے منیجر حاجی عبد الرزاق نے کہا ہے کہ چیف منسٹر گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقا ت ہمیشہ یاد رہے گی وہ ایک بہت با کمال انسان ہیں ۔ان کے دور حکومت میں ترقیاتی کاموں کی رفتار بہت تیز ہوگئی ہے۔ حافظ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کے لئے دن رات کوشاں رہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں حاجی عبدالرزاق نے کہا کہ میں چیف منسٹر کی سحر انگیز شخصیت کی وجہ سے ان سے بار بار ملنے کا خواہاں ہوں۔الحمراء نور جہاں آڈیٹوریم میں سٹیج ڈرامہ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ بہت جلد ایک بار پھر اس ہال میں ڈراموں کا آغاز ہوجائے گا فی الحال میں اس کی حتمی تاریخ نہیں بتا سکتا۔ہمارا ادارہ تاریخی حیثیت کا حامل ہے اس میں ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری ڈرامے پیش کئے جاتے ہیں ہمیں فخر ہے کہ الحمراء میں کبھی بھی کسی ڈرامہ میں فحاشی کو فروغ نہیں دیا گیا اس ہال میں صاف ستھرے اور مقصدیت سے بھرپور ڈرامے پیش کئے جاتے ہیں اس ادارہ میں قانون پر سختی سے عملدرامد کیا جاتا ہے۔

مزید :

کلچر -