ہالی وڈ کی فلم ’’سپیکٹر‘‘ کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا

ہالی وڈ کی فلم ’’سپیکٹر‘‘ کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا
ہالی وڈ کی فلم ’’سپیکٹر‘‘ کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا

  



لاس اینجلس( نیٹ نیوز) ہالی وڈکی جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ’’سپیکٹر‘‘ کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سام مینڈس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جیمز بانڈ کا کردار ایک مرتبہ پھر اداکار ڈینیئل کریگ نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں کرسٹوف والٹز، ریلف فائنز، مونیکابیلوسی، اینڈریو سکاٹ، نومی ہیرس، بین وہشاو اور جیسپر کرسٹین سن شامل ہیں۔جمیز بانڈ سلسلے کی یہ پہلی فلم ہے جس میں ایک ادھیڑ عمر مگر حسین خاتون (مونیکا بیلوسی)کو جمیز بانڈ کی ہیروئن دکھایا گیا ہے۔ ایکشن، ایڈونچر، کرائم اورجا سو سی پر مبنی بانڈ سیریز کی 24ویں فلم سپیکٹر 26 اکتوبر کو سینما گھر وں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...