یوم عاشورہ ،ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ،شہر سے باہر جانے پر پابندی عائد

یوم عاشورہ ،ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ،شہر سے باہر جانے پر پابندی عائد

  



لاہور(جاوید اقبال) محکمہ صحت نے یوم عاشورہ کی چھٹیوں میں ٹیچنگ اورڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے سینئر ڈاکٹروں اورہسپتالوں کی ایڈمنسٹریشن کے شہر سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اورہسپتالوں میں یوم عاشورہ کے دونوں ایام میں ایمرجنسی نافذ رہے گی ۔تمام ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں کی انتظامیہ یوم عاشورہ (9)اوردسویں محرم کو اپنے اپنے ہسپتال میں موجود رہیں گی اوروہ اپنا ہوم ٹاؤن نہیں چھوڑیں گے۔تمام شعبہ جات کے پروفیسرز ،ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی بھی دودنوں کے دوران ہسپتالوں میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔اس پر ہر ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ اورمتعلقہ میڈیکل کالج کے پرنسپل کو تحریری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔جس میں دوسرا حکم یہ دیا گیا ہے کہ9ویں اور10ویں محرم کوممکنہ طورپر کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے فوری طورپر نپٹنے کیلئے ایمرجنسی اوران ڈور وارڈوں میں زیادہ سے زیادہ بیڈز خالی رکھیں ۔جن کی یوم عاشورہ پر ضرورت پیش آسکتی ہے۔بتا یا گیا ہے کہ محکمہ صحت نے یوم عاشورہ کے موقع پر ہسپتالوں میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔جس کا اظہار باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرکے کر دیا ہے۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ اورسینئر ڈاکٹرز 9ویں اور10ویں محرم کو نہیں چھوڑیں گے۔اپنی ہسپتالوں اورایمرجنسی وارڈوں میں موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔ہسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات کا وافر مقدار میں ذخیرہ کی موجودگی یقینی بنائے جائے۔آئی ٹی اوربائیومیڈیکل انجیئنرنگ کے لوگوں کی موجودگی کویقینی بنایا جائے۔ہر ہسپتال کے تمام آپریشن تھیٹر آپریشنل حالت میں رکھے جائیں۔ایمرجنسی آپریشن تھیٹر ،آئی،دماغ ،ای این ٹی ،دل کے آپریشن تھیٹر کھلے رکھے جائیں۔کوالیفائڈ سٹاف کی موجودگی 24گھنٹے یقینی بنائی جائے۔بلڈ بنکوں میں زیادہ سے زیادہ بلڈ بیگ کی موجودگی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ہسپتالوں کی انتظامیہ ،ضلعی انتظامیہ اورریسکیو1122سے رابطے میں رہے ۔جس پر ہسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔اورانتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوم عاشورہ کے موقع پر کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نپٹنے کیلئے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اورایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...