ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ایک معروف ڈائریکٹر کا بیٹا القاعدہ کا جنگجو بن گیا

ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ایک معروف ڈائریکٹر کا بیٹا القاعدہ کا جنگجو بن گیا

  



لندن (بیورورپورٹ)ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ایک معروف ڈائریکٹر کا بیٹا القاعدہ کا جنگجو بن گیا۔ کیتھولک 59 سالہ پیٹرک کے 26 سالہ بیٹا لوکاس کنی کو نئے جنگجوں کی بھرتی کے لئے القاعدہ کی آن لائن پراپیگنڈا ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے لوکاس جب پرائمری سکول میں تھا تو اس کی ماں 53 سال ڈبورا فلپس نے پیٹرک سے طلاق لے لی تھی اور لوکاس لیڈز یونیورسٹی میں ایک سال تک زیر تعلیم رہا جس کے بعد وہ اپنے باپ کے ساتھ رہنے کے لئے ویانا چلا گیا غالب گمان ہے کہ وہیں پر وہ انتہا پسند بنا فلپس کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میرا بیٹا داعش میں نہیں ۔

بلکہ القاعدہ میں گیا مگر اس بات کا بھی خدشہ ہے وہ ایک روز برطانوی فضائیہ یا روسی حملوں میں مارا جائے گا پیٹرک سٹیون سپلبرگ کے ساتھ انڈیا جونز، لاسٹ کروسیڈ اور دیگر بلاک بسٹر فلموں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکا ہے۔

مزید : عالمی منظر