مسافر مکہ اور جدہ کے درمیان سفر کیلئے 20 ریال ادا کریں گے

مسافر مکہ اور جدہ کے درمیان سفر کیلئے 20 ریال ادا کریں گے

  



ریاض(این این آئی) حرمین ہائی سپیڈ پراجیکٹ منصوبے کی تکمیل کے بعد مسافر مکہ اور جدہ کے درمیان سفر کیلئے 20 ریال ادا کریں گے ۔ جدہ اور مکہ کے درمیان ہر گھنٹے بعد سات ٹرینیں چلانے اور ایک ٹرین مکہ اورمدینہ کے درمیان ہر آدھے گھنٹے بعد چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔سعودی ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حرمین ریلوے سروس استعمال کرنے والے مسافر مکہ اور جدہ کے درمیان سفر کرنے کیلئے 20 ریال جبکہ مکہ اور مدینہ کیلئے سفر کیلئے 110 ریال ادا کریں گے ۔سعودی ریلوے حکام کے مطابق مسافروں کو مکہ اور مدینہ کے درمیان سفر کرنے کیلئے 110 ریال ادا کرنے ہوں گے۔یہ دنیا میں ہائی اسپیڈ ٹرین کا سب سے کم ترین کرایہ ہے ۔ ریلوے اہلکار کا کہنا ہے کہ جدہ اور مکہ کے درمیان ہر گھنٹے بعد سات ٹرینیں چلانے اور ایک ٹرین مکہ اورمدینہ کے درمیان ہر آدھے گھنٹے بعد چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...