ترکی نے صدر بشار الاسد کے چھ ماہ تک علامتی طور اقتدار میں رہنے کی تجویز کی حمایت کر دی

ترکی نے صدر بشار الاسد کے چھ ماہ تک علامتی طور اقتدار میں رہنے کی تجویز کی ...

  



انقرہ (اے پی پی) ترکی نے شام میں قیام امن کی خاطر صدر بشار الاسد کے چھ ماہ تک علامتی طور اقتدار میں رہنے کی تجویز کی حمایت کر دی ۔برطانوی خبر رساں ادارے نے ترک حکومت کے حوالے سے بتایا کہ ترکی اس منصوبے پر اپنے مغربی اتحادی ممالک سے بات چیت کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شام میں ایک نئے جمہوری دور کے آغاز کے ساتھ صدر اسد کے چھ ماہ کے اندر اندر اقتدار سے الگ ہو جانے کی بات کی گئی ہے۔ تاہم شامی صدرکا کہنا ہے کہ اگر عوام ان کے ساتھ ہیں تو وہ صدارت نہیں چھوڑیں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...