مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید

  



سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہمولہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع میں ٹنگمرگ کے علاقے بونگام کنزر میں ایک کریک ڈاؤن کے دوران شہید کیا ۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں تین بھارتی فوجی شدید زخمی ہو گئے تھے۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والا نوجوان ایک مجاہد تھا جسے ایک جھڑپ میں قتل کیاگیا ہے ۔

مزید : عالمی منظر