کیلی فورنیا کا سعودی شہزادے کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

کیلی فورنیا کا سعودی شہزادے کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

  



لاس اینجلس (این این آئی)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں حکام نے ایک سعودی شہزادے کے خلاف جنسی تشدد کے الزامات کے تحت قانونی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔28 سالہ مجید عبدالعزیز السعود کو مبینہ طور پر ایک خاتون کو سیکس پر مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔یہ واقعہ مبینہ طور پر گذشتہ ماہ بیورلی ہلز میں ان کے پرتعیش مکان میں پیش آیا تھا۔شہزادے پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنی ایک ملازم پر جنسی تشدد کیا تھا۔ لیکن استغاثہ کا کہنا ہے کہ اس کے پاس مجید السعود کے خلاف کافی ثبوت موجود نہیں۔

سعودی شہزادے کے وکیل ایلن جیکسن نے کہا کہ ان کے موکل بے قصور ہیں اور کہ یہ کیس ان سے ’پیسے اینٹھنے کی ترکیب‘ تھی۔شہر کے مقامی انتظامیہ کی ترجمان جین رابنسن نے کہا ہے کہ اب سعودی شہزادے کے خلاف صرف ممکنہ طور پر نامناسب حرکات کے الزام کے تحت یہ مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...