انتہا پسندی اور جارحیت کے پیچھے مودی سرکار ہے،عنصر ورک

انتہا پسندی اور جارحیت کے پیچھے مودی سرکار ہے،عنصر ورک
انتہا پسندی اور جارحیت کے پیچھے مودی سرکار ہے،عنصر ورک

  



جوہانسبرگ(بیورورپوٹ)مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے جوائنٹ سیکرٹری عنصر ورک نے کہا ہے کہ ہندؤوں کی تنظیم شیو سینا کی انتہا پسندی سے جہاں دنیا بھر میں بھارت کا اصلی چہرہ کھل کر سامنے آیا ہے وہیں یہ بھی ثابت ہو گیا ہے کہ انڈ یا میں اقلیتوں کو کوئی تحفظ نہیں ہے اور وہ مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں ۔اس انتہا پسندی اور جارحیت کے پیچھے مودی سرکار ہے ورنہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک ہندو تنظیم پورے ملک میں فسادات برپا کر دے اور حکومت اسکو کنٹرو ل کرنے میں ناکام رہے ۔یہ سب مودی سرکارکی معاونت اور رضا مندی سے ہورہا ہے ۔روزنامہ پاکستان کے بیورو چیف سے گفتگو کرتے ہوئے انہون نے کہا بھار ت کو مہمانوں کے ساتھ برتاؤ کرنے کا بھی سلیقہ نہیں آتا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے ساتھ جو سلوک بھارت میں کیا گیا اس پروہاں کی حکومت نے کیا ایکشن لیا گیا ۔سکھوں کی مذہبی کتابوں کو جلایا جارہا ہے ،مسلمانوں کو گوشت کھانے اور گھروں میں رکھنے کا جواز پید ا کر کے قتل کیا جارہا ہے لیکن مودی سرکار خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

مزید : عالمی منظر