اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں :چوہدری مسرت‘چوہدری

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں :چوہدری ...

  



لندن (بیورورپورٹ) لال قلعہ گروپ‘ اوورسیز انویسٹمنٹ فورم انٹرنیشنل کے چیئرمین چوہدری مسرت علی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن کی تعمیرو ترقی اور خوشحالی کے لیے بڑی تن دہی اور دلچسپی سے سرمایہ کاری اور زرمبادلہ بجھواتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اس عمل میں مرکزی رول ادا کیا ہے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ان کے اپنے ادارے نے پاکستان میں صنعتیں لگائیں اور خاندان کے سربراہ چیئرمین چوہدری اختر علی برطانیہ میں رہائش چھوڑ کر اپنے آبائی دیہات چھوکر کلاں میں کیمونٹی کی خدمت کے لیے منتقل ہو گئے اسکے باوجود کہ لاہور ‘اسلام آباد‘ گجرات اور کھاریاں میں عمدہ رہائشگاہیں اور کاروباری ادارے کام کر رہے ہیں پویس اور عوام کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مضبوط کرنے اور انصاف کی فوری فراہم کے لیے انہیں حکومت پنجاب کی طرف سے گجرات سٹیزن پولیس لائنز کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت امیدوں پر پورا اتریں گے چوہدری اختر علی چھوکر ایماندار ‘ خوش اخلاق اور عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار شخصیت ہیں ۔

جن پر تارکین وطن اور مقامی لوگ بھی رشک کرتے ہیں چوہدری مسرت علی کا کہنا تھا کہ حال ہی میں برطانیہ کے دور دراز شہروں میں نادرا کی آؤٹ ڈور سرجری بند کر دی گئی ہے اور نیکوپ کارڈ بنانے بلکہ رینول کرانے کے لیے تصدیق کرانے کی شرط لگا کر بلاوجہ لوگوں کو پریشانی میں اضافہ کیا گیا ہے حکومت پاکستان اس بلاوجہ کی پابندی کا فوری نوٹس لیکر تارکی وطن کی دیرینہ مسئلہ حل کرائے قبل ازیں ویزے کے لیے لوگوں کو پاکستانی قونصل جنرل یا کمیشن کی بجائے ایک پرائیویٹ کمپنی کے پاس اضافی فیس دیکر مجبور کیا گیا انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیشن بنانے اور فیڈرل کمشنر کی تقرری خوش آئندہ اقدامات ہیں تاہم حکومت کو اوورسیز پاکستانیوں کو براہ راست مشکلات میں مبتلا کرنے والے اقدامات کا بھی فوری نوٹس لینا چاہیے اور نادرا کی آؤٹ ڈور سرجریوں کے سلسلہ کو حسب سابق کی طرح جاری رکھنے کی اجازت دینی چاہیے اس موقع پر سماجی رہنما چوہدری ذو الفقار علی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہر مشکل میں اپنے ہم وطنوں کا ساتھ دیا ہے چوہدری اختر علی کو گجرات میں پولیسنگ نظام کی بہتری کیلئے اہم عہدہ ملنا نیگ شگون ہے وہ عوامی خدمت کا بھر پور جذبہ رکھتے ہیں اس موقع پر چوہدری انجم عنایت ‘ چوہدری خر معلی اور دیگر نے بھی اوورسیز پاکستانیوں کی وطن کے لیے خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں تقریب کے اختتام پر سید الشہدا امام حسین عالی مقام کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا

مزید : عالمی منظر


loading...