فوج کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات مصدقہ ہیں،سابق جج کا سری لنکا کی پارلیمنٹ کے سامنے بیان

فوج کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات مصدقہ ہیں،سابق جج کا سری لنکا کی ...

  



کولمبو (اے پی پی) سری لنکاکے سابق جج نے کہا ہے کہ فوج اور تامل باغیوں کی لڑائی کے دوران فوج کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات مصدقہ ہیں۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق جج میکسویل پرننگاما نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ مصدقہ الزامات جن کے مطابق فوج کے بعض ارکان جنگ کے آخری دنوں میں جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ۔انھوں نے کہا کہ چینل فور نے اپنی دستاویزی فلم میں نو فائر زون کی جو ویڈیو دکھائی ہے اْس میں قیدیوں کو آنکھوں پر پٹی باندھے برہنہ دکھایا گیا ہے قیدیوں کے بازو بندھے ہوئے ہیں اور انھیں گولیاں ماری گئیں۔پرننگاما کمشین کا کہنا ہے کہ مئی 2009ء میں تامل سیاسی رہنما کی ہلاکت کے واقعہ کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے بین الاقوامی معاونت سے عدالتی تحقیقات شروع کیں ہیں اور اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی اس کی تجویز دی گئی تھی۔واضح رہے کہ سری لنکا میں تامل باغیوں کے خلاف 26 سال تک جاری رہنے والی لڑائی میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...