عرب خطے سے انخلاء کے بعدروس امریکی خلاء پر کرنا چاہتا ہے۔ ہینری کسنجر

عرب خطے سے انخلاء کے بعدروس امریکی خلاء پر کرنا چاہتا ہے۔ ہینری کسنجر

  



آن لائن)امریکی سابق وزیرخارجہ ہینری کسنجر نے اپنی حکومت کی مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک بارے پالیسیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب خطے سے انخلاء4 کے بعدروس امریکی خلاء4 پر کرنا چاہتا ہے جس کے نتیجے میں امریکا کے عرب اتحادی نہ صرف شکست کا سامنا کررہے ہیں بلکہ امریکا کے ساتھ ان کے اتحاد کو بھی شک وشبے کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں سابق امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا شام کے بحران اور عرب ممالک میں اٹھنے والی تبدیلی کی لہروں سے ایک نئی شکست ہماری منتظر ہے۔ خاص طور پر امریکا کے عرب خطے سے نکلنے کے بعد پیدا ہونے والے خلاء کو روس نے پْر کرنا شروع کردیا ہے۔ امریکی کردار کی کمزوری نے عرب اتحادیوں کو بھی مخمصوں کا شکار کیا ہے اور وہ امریکا کے ساتھ اپنے اتحاد اور دیرینہ تعلقات کو بھی شک و شبے کی بنیاد پر دیکھ رہے ہیں۔"مشرق وسطیٰ میں جیو پولیٹیکل زوال" کے عنوان سے ہنری کسنجر کا یہ انٹرویو امریکی اخبار میں شائع ہوا ہے جسے سعودی عرب "الوطن" نے بھی عربی میں شائع کیا۔ ہنری کسنجر کا کہنا ہے کہ شام میں روس کی فوجی مداخلت نے مشرق وسطیٰ میں امریکی زوال اور کمزور پالیسیوں کی علامات واضح کردی ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں امریکا وہ کردار ادا نہیں کرسکا جو اسے ادا کرنا تھا مگر سنہ 1973ء کی عرب اسرائیل جنگ کے بعد امریکا نے مشرق وسطیٰ میں استحکام اور امن وامان کے صرف وعدے کیے۔ کوئی عملی قدم نہیں اٹھا سکا۔ روس نے امریکی کمزوری کو بھانپ لیا اور وہ آج امریکی خلاء کو پْر کررہا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...