چینی صدر کا دورہ برطانیہ الزبتھ دوئم سے ملاقات

چینی صدر کا دورہ برطانیہ الزبتھ دوئم سے ملاقات

  



لندن ( آن لائن ) چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ جو برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے بکنگھم پیلس میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکہ کے علاوہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن سمیت شاہی خاندان کیدیگر افراد بھی موجود تھے۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کے لیے یہ سال بہت اہم ہے اور صدر جی پنگ کا دورہ اس سلسلے کا ایک اہم لمحہ ہے۔ ملک برطانیہ نے کہا کہ امید ہے آئندہ سالوں میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

جبکہ اس موقع پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور سیاسی رہنماوں سمیت 170 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔

مزید : عالمی منظر


loading...